روزانہ کی حدیث : والدین کی اطاعت

روزانہ کی حدیث : والدین کی اطاعت

أَبَا عَبْدِ اللَّهِ (ع) يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ ص فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي فَقَالَ لا تُشْرِكْ بِاللَّهِ‏ شَيْئاً وَ إِنْ حُرِّقْتَ بِالنَّارِ وَ عُذِّبْتَ إِلَّا وَ قَلْبُكَ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ وَ وَالِدَيْكَ فَأَطِعْهُمَا وَ بَرَّهُمَا حَيَّيْنِ كَانَا أَوْ مَيِّتَيْنِ وَ إِنْ أَمَرَاكَ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ أَهْلِكَ وَ مَالِكَ فَافْعَلْ فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ الْإِيمَانِ.

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا :

یا رسول اللہ ! مجھے نصیحت کریں ۔

فرمایا: کسی کو خدا کا شریک مت ٹھہرانا چاہے تمہیں آگ میں ڈالا جائے اور تکلیفیں دی جائے ۔ہمیشہ دل میں ایمان محکم اور استوار ہونا چاہیے

اور والدین کی اطاعت کرو اور ان سے نیکی کرو چاہے زندہ ہوں یا اس دنیا سے جا چکے ہوں ۔اگر گھر والوں کو اور مال کو چھوڑنے کا کہیں (انہیں تیری توجہ کی ضرورت ہو اور تجھے ہر وقت گھر والوں اور مال و دولت کے پیچھے بھاگنے سے روکیں تا کہ تم انہیں ٹائم دے سکو)  تو (گھر والوں اور مال کو ) چھوڑ دو( توجہ کم کر دو اور ترجیحات بدل دو)  کہ ان کی اطاعت ایمان کا حصہ ہے۔

الکافی (ط – الإسلامیة)، ج 2، ص: 158