ایک شخص آنحضرت ص کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں میں اچھی وضو کرتا ہوں اچھی نماز پڑھتا ہوں، زکات کو اپنے وقت پر دیتا ہوں، مہمان کو خوش آمدید کہتا ہوں اور میں اس کام سے اللہ کی ذات سے اجر کی امید رکھتا ہوں۔ اس وقت آنحضرت ص نے فرمایا:” واہ وا،واہ وا، واہ وا، جہنم سے تم بچ گئے ہو خدا نے تمہیں بخل سے بچا لیا ہے اگر تم ایسے ہی ہو” اس کے بعد آنحضرت ص نے اس کو مہمان کی خاطر اپنے کو مشقت میں ڈالنے سے نہی فرمایا اور فرمایا “کوئی بھی مہمان جب کسی کے ہاں آتا ہے تو اپنا رزق خود لے کے آتا ہے