وَ قَالَ صادق ع يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَكُونَ فِيهِ ثَمَانُ خِصَالٍ وَقُورٌ عِنْدَ الْهَزَاهِزِ «3» صَبُورٌ عِنْدَ الْبَلَاءِ شَكُورٌ عِنْدَ الرَّخَاءِ قَانِعٌ بِمَا رَزَقَهُ اللَّهُ لَا يَظْلِمُ الْأَعْدَاءَ وَ لَا يَتَحَمَّلُ الْأَصْدِقَاءَ «4» بَدَنُهُ مِنْهُ فِي تَعَبٍ وَ النَّاسُ مِنْهُ فِي رَاحَةٍ
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: مومن میں آٹھ خصلتوں کا ہونا ضروری ہے: 1– فتنہ فساد اور مشکلات کے وقت با وقار، 2۔ بلاء اور مصیبت میں صبر کرنے والا ہو، 3۔ مشکلات اور پریشانی میں شکر کرنے والا ہو4۔ اللہ کی دی ہوئی رزق پر قانع، 5۔ دشمنوں پر ظلم نہ کرنے والا ہو، 6۔ دوستوں پر کوئی تکلیف اور مشقت نہ ڈالنے والا۔ 7۔ دوسروں کی خاطر خود کو مشقت میں ڈالنے والا ہو، 8۔ لوگ ہمیشہ اس سے سکون اور راحت محسوس کرتے ہیں۔