حنان ابن سدیر بیان کرتا ہے کہ : ہم امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے اور میسر نامی شخص بھی ہمارے ساتھ تھا ، صلہ رحمی کی بات چلی تو امام علیہ السلام نے فرمایا: اے میسر کئی بار تمہاری موت آچکی تھی ہر بار خداوند عالم نے تمہارے صلہ رحمی کی وجہ سے موت کو ٹال دیا ہے اگر تم یہ چاہتے ہو کہ خداوند عالم تمہاری عمر میں اضافہ کر ے تو تم اپنے دونوں بزرگوں یعنی والدین سے نیکی کیا کرو ۔
بحار الأنوار الجامعة لدرر أخبار الأئمة الأطهار علیهم السلام , جلد 71 , صفحه 84