عَنْ سَلْمَانَ اَلْفَارِسِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ : يَا سَلْمَانُ مَنْ أَحَبَّ فَاطِمَةَ اِبْنَتِي فَهُوَ فِي اَلْجَنَّةِ مَعِي وَ مَنْ أَبْغَضَهَا فَهُوَ فِي اَلنَّارِ يَا سَلْمَانُ حُبُّ فَاطِمَةَ يَنْفَعُ فِي مِائَةِ مَوْطِنٍ أَيْسَرُ تِلْكَ اَلْمَوَاطِنِ اَلْمَوْتُ وَ اَلْقَبْرُ وَ اَلْمِيزَانُ وَ اَلْمَحْشَرُ وَ اَلصِّرَاطُ وَ اَلْمُحَاسَبَةُ فَمَنْ رَضِيَتْ عَنْهُ اِبْنَتِي فَاطِمَةُ رَضِيتُ عَنْهُ وَ مَنْ رَضِيتُ عَنْهُ رَضِيَ اَللَّهُ عَنْهُ وَ مَنْ غَضِبَتْ عَلَيْهِ فَاطِمَةُ غَضِبْتُ عَلَيْهِ وَ مَنْ غَضِبْتُ عَلَيْهِ غَضِبَ اَللَّهُ عَلَيْهِ يَا سَلْمَانُ وَيْلٌ لِمَنْ يَظْلِمُهَا وَ يَظْلِمُ ذُرِّيَّتَهَا وَ شِيعَتَهَا
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
*اے سلمان ! جو بھی میری بیٹی فاطمہ سے محبت کرے گا تو جنت میں میرے ساتھ ہو گا اور جو ان سے دشمنی رکھے گا وہ جہنم میں جائے گا۔*
*اے سلمان ! فاطمہ سے محبت سو مقامات پر انسان کو فایدہ دے گی کہ ان میں سے آسان ترین مقامات یہ ہیں ۔موت کے وقت ؛ قبر ؛ میزان ؛ محشر ؛ پل صراط سے گزرتے وقت اور (اعمال کے) حساب کتاب کے وقت ۔*
*جس سے میری بیٹی راضی ہو میں بھی اس سے راضی ہوں اور جس سے میں راضی ہوں میرا اللہ بھی اس سے راضی ہے اور جس سے میری بیٹی ناراض ہے میں بھی اس سے ناراض ہوں اور جس سے میں ناراض ہوں اور راضی نہیں ہوں میرا اللہ بھی اس پر غضبناک ہے ۔*
*وای ہے اس پر جو میری بیٹی ہر ظلم کرے اور ان کی اولاد اور ان کے پیروکاروں ہر ظلم و ستم کرے ۔*
بحارالانوار116/27: پیشکش:مولانا تصورعباس خان سرگانی ، پرنسپل امام رضا کمپلیکس چوک اعظم ضلع لیہ