25 دسمبر ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام

25 دسمبر ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام

25 دسمبر ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں ۔حضرت عیسی (علی نبینا وآلہ وعلیہ السلام نے فرمایا:_إنَّ كُلَّ النّاسِ يُبصِرُ النُّجومَ ولكِن لايَهتَدي بِها إلاّ مَن يَعرِفَ مَجارِيَها ومنازِلَها و كَذلِكَ تَدرُسونَ الحِكمَةَ ولِكن لايَهتَدي لَها مِنكُم إلاّ مَن عَمِلَ بِها؛_

سچ کہتا ہوں ۔ستاروں کو سب لوگ دیکھتے ہیں لیکن ان کے ذریعے (راستے اور سمت کا تعین اور) راہنمائی صرف وہی حاصل کرتا ہے جو ان کی گردشوں اور ان کی منزلوں کو پہچانتا ہو۔ اسی طرح تم حکمت کا مطالعہ تو کرتے ہو، لیکن تم میں سے اس سے ہدایت صرف وہی پاتا ہے جو اس پر عمل کرتا ہے ۔( تحف العقول؛ حدیث نمبر500336 )

مَرَّ عيسَى بنُ مَريمَ عليه السلام بِقَبرٍ يُعَذَّبُ صاحِبُهُ ، ثُمّ مَرَّ بهِ مِن قابِلٍ فإذا هُو لَيسَ يُعَذَّبُ ، فقالَ : يا رَبِّ ،مَرَرتُ بهذا القَبرِ عامَ أوَّلَ و هُو يُعَذَّبُ ، و مَرَرتُ بهِ العامَ و هُو لَيسَ يُعَذَّبُ ! فأوحَى اللّه ُ جلَّ جلالُهُ إلَيهِ : يا رُوحَ اللّه ِ ، قَد أدرَكَ لَهُ وَلَدٌ صالِحٌ فأصلَحَ طَريقا و آوى يَتيما ، فغَفَرتُ لَهُ بِما عَمِلَ ابنُهُ (وسایل الشیعہ جلد۱۱صفحہ۵۶۰

حضرت عیسی بن مریم (علیهما السلام) ایک ایسی قبر کے پاس سے گزرے جس پر عذاب ہو رہا تھا جب اگلے سال اسی قبر کے پاس سے گزرے تو دیکھا عذاب ختم ہو چکا ہے ۔تعجب کرتے ہوئے عرض کیا : خدایا پچھے سال تو یہ اس صاحب قبر پر عذاب تھا اور اب ختم کر دیا گیا ہے ؟ وحی ہوئی : اس کا ایک صالح اور نیک بیٹا ہے کہ نیک کام انجام دیتا ہے ۔ اس نے لوگوں کی بھلائی کےلیے راستہ بنایا ہے اورایک یتیم کو پناہ دی ہے۔ میں نے اس کے بیٹے کے عمل کی وجہ سے اس کے گناہ معاف کر دئیے ہیں ۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس داستان کو نقل کرنے کے بعد فرمایا :وہ چیز جو مومن کےلیے باقی رہتی ہے وہ نیک فرزند ہے جو اللہ کی عبادت کرتا ہے ۔ پھر ان آیات کی تلاوت فرمائی : فَهَبْ لِي مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ آلِ يَعْقُوبَ ۖ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيًّا ۔

پیشکش و ترجمہ: مولانا ڈاکٹر تصورعباس سرگانی ، چیئرمین البینات ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور پرنسپل امام رضا کمپلیکس چوک اعظم ضلع لیہ