والدین سے نیکی بخشش کا ذریعہ

  /  Tags: , ,

عَنْ عَلِيِّ بْنِ اَلْحُسَيْنِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى اَلنَّبِيِّ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اَللَّهِ مَا مِنْ عَمَلٍ قَبِيحٍ إِلاَّ قَدْ عَمِلْتُهُ فَهَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ فَهَلْ مِنْ وَالِدَيْكَ أَحَدٌ حَيٌّ؟ قَالَ أَبِي قَالَ فَاذْهَبْ فَبَرَّهُ قَالَ فَلَمَّا وَلَّى قَالَ رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ لَوْ كَانَتْ أُمُّهُ

امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا کہ: ایک مرد رسول اکرم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللّہ کوئی ایسا گناہ نہیں ہے جو میں نے انجام نہ دیا ہو  کیا میں توبہ کر سکتا ہوں؟رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے فرمایا کیا تمہارے ماں باپ میں سے کوئی زندہ ہے؟ اس مرد نے جواب دیا جی ہاں میرا باپ زندہ ہے ، پیامبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے فرمایا: جا اور اس سے نیکی کر (تاکہ تمہارے گناہ بخش دئے جائیں ) جب وہ چلے گئے تو پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  نے فرمایا کاش اگر اس کی ماں زندہ ہوتی! (یعنی اگر اسکی ماں زندہ ہوتی اور وہ اس سے نیکی کرتا  اس کی گناہ جلد بخش دیے جاتے

الزهد , جلد 1 , صفحه 35