امام حسین علیہ السلام کے نورانی کلمات

امام حسین علیہ السلام کے نورانی کلمات

1: نَحْنُ حِزْبُ اللّه ِ الْغالِبُونَ، وَعِتْرَةُ رَسُولِ اللّه ِ صلي الله عليه و آله الاْقْرَبُونَ، وَاَهْلُ بَيْتِهِ الطَّيِّبُونَ، وَأَحَدُالثَّقَلَيْنِ الَّذينَ جَعَلَنا رَسُولُ اللّه ِ ثانِىَ كِتابِ اللّه ِ . . .وسایل الشیعہ 144/18

غالب آنے والا اللہ کا لشکر ؛ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی قریب ترین عترت ؛ان کی پاک اہل بیت ہم ہیں اور رسول اللہ نے تقلین میں ایک ہمیں قرار دیا اور دوسری کتاب اللہ کو

2:مَنْ أحَبَّنا لايُحِبُّنا إلاّ لِلّهِ، جِئْنا نَحْنُ وَهُوَ كَهاتَيْنِ ـ وَقَدَّرَ بَيْنَ سَبّابَتَيْهِ ـ وَمَنْ أَحَبَّنا لايُحِبُّنا إلاّ لِلدُّنْيا، فَإنَّهُ إذا قامَ قائِمُ الْعَدْلِ وَسِعَ عَدْلُهُ الْبِرَّ وَالْفاجِرَ.محاسن برقی134/1

جو صرف اللہ کی خاطر ہم سے محبت کرے گا تو ہم اور وہ ان دو (انگلیوں) کی طرح آئیں گے (اور دو انگلیوں کا اشارہ کیا) اور جو دنیا کی خاطر ہم سے محبت کرے گا (یہ محبت بھی اسے فائدہ دے گی کیونکہ) جب امام قائم ظہور کریں گے تو ان کی عدالت اچھے اور برے سب کو شامل ہو گی ۔

3:ما كُنّا نَعْرِفُ الْمُنافِقِينَ عَلى عَهْدِ رَسُولِ اللّه ِ صلي الله عليه و آله اِلاّ بِبُغْضِهِمْ عـَليـّاً وَوُلْـدَهُ عليه السلام.عیون اخبارالرضا72/2

ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں منافقین کو صرف علی اور اولاد علی کی دشمنی سے پہنچانتے تھے ۔

4:لا اَفْلَحَ قَوْمِ اشْتَرَوْا مَرْضاةَ الْمَخْلُوقِ بِسَـخَطِ الْخـالِقِ.

مقتل خوارزمی239/1

وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی جو مخلوق کی رضا کی خاطر اللہ کے غضب کو خرید لے

5:مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُنْسَأَ فِى أَجَلِهِ وَيُزادَ فى رِزْقِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ.

عیون اخبارالرضا48/2

جو خوش ہوتا ہے کہ اسے موت جلدی نا آئے اور رزق زیادہ ہو (اگر ایسا چاہتا ہے) تو صلہ رحمی کرے

6:مَنْ عَبَدَاللّه َ حَقَّ عِبادَتِهِ آتاهُ اللّه ُ فَوْقَ اَمانِيهِ وَ كِفايَتِهِ.

موسوعہ کلمات امام حسین علیہ السلام/748

جو خدا کی اس طرح عبادت کرے جس طرح عبادت کرنے کا حق ہے تو اللہ تعالی اسے اس کی سوچ اور ضرورت سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا ۔

7:وَاعْـلَمْ أَنَّ لِلّهِ تَعالى كِـتاباً لايُغادِرُ صَغيرَةً وَلاكَبيرَةً اِلاّ اَحْصاها وَلَيْسَ اللّه ُ بِناسٍ لِأَخْذِكَ بِالْظِنَّةِ، وَقَتْلِكَ اَوْلِياءَهُ…

رجال کشی/32

حاکم شام کو خط لکھا جس میں فرمایا : جان لے اللہ تعالی کے پاس کتاب ہے جس میں ہر چھوٹا اور بڑا عمل لکھا جاتا ہے اور اللہ تعالی تیرے کاموں کو فراموش نہیں کرے گا صرف اپنے وہم و گمان پر بھروسہ کرتے ہوئے اللہ کے اولیاء کو گرفتار کرتے ہو اور انہیں شہید کر دیتے ہو

8:يَابْنَ آدَمَ تَفَكَّرْ وَقُلْ اَيْنَ مُلُوكُ الدُّنْيا وَاَرْبابُهَا الَّذينَ عَمَرُوا وَاحْتَفَرُوا أَنْهارَها وَغَرَسُوا أَشْجارَها وَمَدَنُوا مَدائِنَها، فارَقُوها وَهُمْ كارِهُونَ. ارشاد القلوب29/1

اے ابن آدم غورو فکر کرو اور اپنے آپ سے پوچھو ۔ کہاں ہیں دنیا کے حکمران اور بادشاہ جنہوں نے دنیا کو آباد کیا اور نہریں نکالیں اور درختوں کو لگایا اور شہروں کے شہر آباد کیے اور پھر نا چاہتے ہوئے بھی ان سے جدا ہو گئے (اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر چلنا پڑا)

9:لَوْلا ثَلاثَةٌ ما وَضَعَ ابْنُ آدَمَ رَأْسَهُ لِشَىْ ءٍ: اَلْفَقْرُوَ الْمَرَضُ وَالْمَوْتُ.

نزھۃ الناظر/80

اگر تین چیزیں نا ہوتیں تو کبھی بھی انسان کسی چیز کے سامنے سر نا جھکاتا ، غربت ، بیماری اور موت

10:شَرُّ خِصالِ الْمُلُوكِ: اَلْجُبْنُ مِنَ الاَْعْداءِ، وَالْقَسْوَةُ عَلَى الضُّعَفاءِ وَالْبُخْلُ عِنْدَ الاْعْطاءِ. مناقب ابن شھر آشوب65/4

حکمرانوں کی بدترین صفات یہ ہیں ۔ دشمن کے سامنے بزدلی ؛ کمزور لوگوں پر قساوت اور بخشش کے وقت بخل سے کام لینا

11:لا يَنْبَغى لِنَفْسٍ مُؤْمِنَةٍ تَرى مَنْ يَعْصِى اللّه َ فَلا تُنْكِرُ. کنزالعمال85/3

مومن کےلیے سزاوار نہیں ہے کہ کسی کو اللہ کی نافرمانی کرتا ہوئے دیکھے اور اسے روکے نہیں

12:خَسِرَتْ صَفْقَةُ عَبْدٍ لَمْ تَجْعَلْ لَهُ مِنْ حُبّكَ نَصِيباً بحار الانوار226/95

پروردگارا اس بندے نے نقصان اٹھایا جسے تو نے اپنی محبت نصیب نہیں فرمائی

13:وَ اللّهِ مَا خَلَقَ اللّهُ شَيْئاً إِلا وَ قَدْ اَمَرَهُ بِالطّاعَةِ لَنَا بحار الانوار181/44

اللہ کی قسم اللہ کی کوئی ایسی مخلوق نہیں ہے جسے ہماری اطاعت کا حکم نا دیا گیا ہو

14:إِنّ شِيعَتَنَا مَنْ سَلِمَتْ قُلُوبُهمْ مِنْ كُلّ غِشّ وَغَلّ وَدَغَلٍ بحارالانوار156/65

بے شک ہمارے شیعہ وہ ہیں جن کے دل ہر قسم کی ملاوٹ ، فریب اور دھوکہ دہی سے سالم ہوں

15:اَلْخُلْقُ الْحَسَنُ عِبَادَةٌ وَ الصّمْتُ زَيْنٌ تاریخ یعقوبی 264/2

اچھا اخلاق عبادت ہے اور خاموشی زینت

16:إِنّ اَعْمَالَ هَذِهِ الاُمّةِ مَا مِنْ صَبَاحٍ إِلا وَ تُعْرَضُ عَلَى اللّهِ عَزّوَجَلّ بحار الانوار 353/70

بے شک اس امت کے اعمال ہر صبح کو اللہ عزو جل کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں

17:لاَ تَقُولُوا بِاَلْسِنَتِكُمْ مَا يَنْقُصُ عَنْ قَدْرِكُمْ جلاء العیون 205/2

اپنی زبان سے ایسی بات مت کہو جو تمہاری قدرومنزلت کو کم کر دے

18:إِيّاك اَنْ تَكُونَ مِمّنْ يَخَافُ عَلَى الْعِبَادِ مِنْ ذُنُوبِهِمْ وَيَاْمَنُ الْعُقُوبَةَ مِنْ ذَنْبِهِ

تحف العقول/273

خبردار اس شخص کی طرح مت بننا جسے دوسروں کے گناہوں کی فکر ہے جب کہ اپنے گناہوں کے عذاب سے غافل ہے

19:اَلْبُكَاءُ مِنْ خَشْيَةِ اللّهِ نَجَاةٌ مِنَ النّارِ مستدرک الوسایل 245/11

اللہ کے خوف میں رونا جہنم کی آگ سے نجات کا سبب ہے

20:لا يَكْمُلُ الْعَقْلُ إِلا بِاتّبَاعِ الْحَقّ اعلام الدین /298

عقل حق کی پیروی کیے بنا کامل نہیں ہو سکتی

21:يا بُنَىَّ اِيّاكَ وَظُلْمَ مَنْ لايَجِدُ عَلَيْكَ ناصِراً اِلاَّ اللّه َ.

بیٹا بچنا اس شخص پر ظلم کرنے سے جس کا مدد کرنے والا سوائے اللہ کے کوئی نا ہو

اعیان الشیعہ620/1

22:اِنَّ سُكّانَ السَّمواتِ يَفْنُونَ وَاَهْلَ الاَْرْضِ يَمُوتُونَ وَجَمِيعُ الْبَرِيَّةِ لا يَبْقُونَ وَكُلَّ شَىْ ءٍ هالِكٌ اِلاّ وَجْهَهُ. فتوح ابن اعثم94/5

آسمانوں کی سب چیزیں فنا ہو جائیں گی اور اہل زمین مر جائیں گے اور سب چیزیں ناپایدار اور فنا ہونے والی ہیں سوائے اللہ کی ذات کے

 جب ایک شخص آیا اور کہا : میں گناہ گار ہوں اور گناہ سے بچ بھی نہیں سکتا تو فرمایا :

23:اِفْعَلْ خَمْسَةَ أشْياءَ وَاذْنِبْ ماشِئْتَ، فَأَوَّلُ ذلِكَ: لا تَأْكُلْ رِزْقَ اللّه ِ وَاذْنِبْ ماشِئْتَ، وَالثّانى: اُخْرُجْ مِنْ وِلايَةِ اللّه ِ وَاذْنِبْ ما شِئْتَ، وَالثالِثُ:اُطْلُبْ مَوْضِعاً لايَراكَ اللّه ُ وَاذْنِبْ ماشِئْتَ، وَالرّابِعُ: اِذا جاءَ مَلَكُ الْمَوْتِ لِيَقْبضَ رُوحَكَ فَادْفَعْهُ عَنْ نَفْسِكَ وَاذْنِبْ ما شِئْتَ، وَالْخامِسُ: اِذا اَدْخلَكَ مالِكٌ فى النّارِ فَلا تَدْخُلْ فِى النّارِ وَاذْنِبْ ما شِئْتَ.

پانچ کام انجام دے دو پھر جو چاہو گناہ کرو

اللہ کے رزق کو کھانا چھوڑ دو پھر جتنے گناہ کرنا چاہو کرو

اللہ کی حکومت سے نکل جاو پھر جو دل چاہے انجام دو

ایسی جگہ تلاش کرو جہاں خدا نا ہو پھر جو چاہو انجام دو

جب عزرائیل علیہ السلام تیری روح قبض کرنے آئے تو اسے اپنے سے دور کر دینا اور اپنی روح قبض نا کرنے دینا پھر جتنے گناہ کرنا چاہو کرو ، جب جہنم کا داروغہ مالک تجھے جہنم میں لے جانے لگے تو نا جانا پھر جو گناہ چاہو انجام دو

موسوعہ کلمات امام حسین علیہ السلام /559

24:عَمِيَتْ عَيْنٌ لاَ تَرَاكَ عَلَيْهَا رَقِيباً

اندھی ہے وہ آنکھ جو تجھے اپنا مراقب نا دیکھ سکے

بحارالانوار226/95

25:مَاذَا وَجَدَ مَنْ فَقَدَكَ وَ مَا الّذِى فَقَدَ مَنْ وَجَدَكَ؟

پروردگارا جس نے تجھے پا لیا اس نے کیا کھویا اور جس نے تجھے کھو دیا اس نے کیا پایا؟ بحار الانوار 226/95

26: اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ راجِعُونَ وَعَلَى الاْسْلامِ الْسَّلامُ اِذ قَدْ بُلِيَتِ الاْمَّةُ بِراعٍ مِثْلَ يَزيدَ، وَلَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّه ِ صلي الله عليه و آله يَقُولُ: اَلْخِلافَةُ مُحَرَّمَةٌ عَلى آلِ اَبى سُفيانَ.

موسوعہ کلمات امام حسین علیہ السلام /285

جب یزید کےلیے بیعت مانگی گئی تو فرمایا : اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ راجِعُونَ اور اسلام پر درود پڑھ لینا چاہیے جب امت یزید جیسے حاکم کی حکمرانی کی مصیبت سے دوچار ہو جائے اور بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ : خلافت آل ابو سفیان پر حرام ہے ۔

27: إِنّ حُبّنَا لَتُسَاقِطُ الذّنُوبَ کَمَا تُسَاقِطُ الرّیحُ الْوَرَقَ

بے شک ہم اہل بیت کی محبت گناہوں کو اس طرح گرا دیتی ہے جیسے ہوا پتوں کو

حیات الامام الحسین 156/1

28: إِنّ اَعْفَی النّاسِ مَنْ عَفَا عَنْ قُدْرَةٍ

بحارالانوار121/75

سب سے زیادہ معاف کرنے والا وہ شخص ہے جو انتقام کی قدرت رکھنے کے باوجود معاف کر دے

29: مَنْ نَفّسَ کُرْبَةَ مُؤْمِنٍ فَرّجَ اللّهُ عَنْهُ کُرَبَ الدّنیَا وَ الاخِرَةِ بحارالانوار 122/75

جو کسی مومن کی مشکل کو حل کرے اللہ تعالی دنیا اور آخرت کی مشکلات حل فرمائےگا

30: إِنّ الْکَریِمَ إِذَا تَکَلّمَ بِکَلاَمٍ، یَنْبَغِی اَنْ یُصَدّقَهُ بِالْفِعْلِ  مستدرک الوسایل 193/7

بے شک کریم وہ ہے کہ جب بولے تو اس کا عمل اس کی بات کی تصدیق کرے

31: مَوْتٌ فِی عِزّ خَیْرٌ مِنْ حَیَاةٍ فِی ذُلّ  بحارالانوار192/44

عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے